رانا ثناء اللہ

عمران کو گرفتار ہو ہی جانا ہے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟ رانا ثنااللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بلآخر گرفتار ہو ہی جانا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ  بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟ یہ لوگوں کو ساتھ لے کر جاتا ہے عدالتوں پر حملہ آور ہوتا ہے، پولیس اہلکاروں کو مارا جارہا ہے، پولیس گاڑیوں کو جلایا جارہا ہے، یہ دانستہ طور پر ایسی حرکتیں کرتا ہے تاکہ فرد جرم عائد نہ ہوپائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما  رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد خان بھٹی نے جو بات کی وہ لاہور ہائیکورٹ بار کا ایک ایک فرد جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی کی بیان سے متعلق تحقیقات کرنا کوئی چاہے تو ازخود نوٹس بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جس کی حکومت ہوگی وہ پارٹی عام انتخابات پر اثرانداز ہوگی، چھوٹے صوبوں کی جماعتوں کو الگ الگ انتخابات پر تحفظات ہیں۔ چھوٹے صوبوں کے تحفظات پر پارلیمنٹ میں بات کرنا اور قرارداد پیش کرنا، ان کا سیاسی اور آئینی حق ہے، پارلیمنٹ میں آج اس پر بات ہوگی، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ حرف آخر نہیں،  وہ اس پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے