اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے تارکین وطن سے خطاب کیا اور گالی گلوچ کا پروگرام پیش کیا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ شخص جاہل اور انا پرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سرکاری فنڈ سے کروڑوں خرچ کر کے پوری دنیا سے پارٹی عہدیداروں کو بلا کر مقابلہ حسن گالی گلوچ کیا گیا، عمران خان آج خود اکھاڑے میں اترے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی اور وزراء جو للکار رہے ہیں کہ کون انکے خلاف ووٹ دے گا وہ مائی کے لعل ہیں تو ایک سو بہتر ارکان پورے کر کے دکھائیں۔
واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے، امید ہے اتحادی بھی جلد انہیں چھوڑ جائیں گے۔ عمران نیازی نے اتحادیوں کو بھی تباہ کر دیا، ایم کیو ایم کراچی میں ایک روپیہ خرچ نہ کرنیوالوں کے ساتھ کیسے ساتھ دے گی؟ بلوچستان بریک ڈاؤن پر پہنچ چکا ہے، سندھ اور پنجاب سے اتحادی کیسے انہیں ووٹ دیں گے؟ چار سال میں کاکردگی پر شرمندہ ہونے کے بجائے للکار رہے ہیں۔