فیصل کریم کنڈی

عمران خان گرفتاری کے ڈر سے چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے ڈر سے چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کےلیے چوہے کی طرح چھپ کر بل میں بیٹھا ہوا ہے۔ فریال تالپور، مریم نواز سمیت کئی رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ ہوئی تھیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ انتقامی سیاست کا سامنا کیا ہے۔ ہم عدالتوں سے ایک پاکستان کا مطالبہ کر رہے ہیں، دو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے