حمزہ شہباز

عمران خان کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ دوسروں پر من گھڑت الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف مستند رپورٹ چوری ، خرد برد اور مشتبہ ذرائع سے فنڈنگ کی نشاندہی کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسملبی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈنگ اسکروٹننی کمیٹی کی تہلکہ خیز رپورٹ میں تصدیق ہو گئی کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے، فنڈز کو کم دکھایا اور درجنوں بینک اکاؤنٹس چھپائے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ اس ہیر پھیر کی تہہ تک پہنچنا اشد ضروری ہے قوم کے سامنے حقائق آنے چاہئیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ فراڈ کروڑوں سے شروع ہوا ہے اور اربوں روپے تک جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے