شیری رحمان

عمران خان کے پاس سیاسی آپشنز ختم ہوچکے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان کے پاس سیاسی آپشنز ختم ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر سیاست میں ریلیونٹ رہنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، تحریک انصاف تاثر پیدا کررہی ہے کہ عمران خان کے پاس ہی پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے، جبکہ آئین کے آرٹیکل 112 کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلی کے پاس ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت ان کی نہیں ق لیگ کی ہے جو اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں، پی ٹی آئے کے سینئر رہنما سر عام کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر بھی گزر جائے گی، اسمبلیاں وہیں موجود ہوں گی جبکہ عمران خان اداروں کو منتیں کرتے نظر آئیں گے۔ یہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے سے پہلے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفی منظور کروانے پر رضامند کریں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے