اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاہ دور کی چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، مہنگائی کی وجہ یہی لوگ ہیں، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے بھی انہوں نے پھینکا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچایا، میڈیا کو زدوکوب کیا، دہشت گرد واپس لائے اور خارجہ پالیسی تباہ کردی۔ عمران خان کے دور میں قانون یرغمال اور طیبہ گل جیسے مظلوم پی ایم ہاؤس میں محبوس تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو بھی انصاف نہ ملا، عمران نے ان کے بارے میں کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔