رانا ثناء اللہ

عمران خان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر 28 فروری کو حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مسلح جتھے لائے اور توڑ پھوڑ کی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ انکوائری کےلیے مشترکہ تحقیقات ٹیم (جے آئی ٹی) بنادی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے