عظمی بخاری

عمران خان کتنا نالائق ہے پوری قوم جانتی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور نالائقی تو اب ہر بچے بچے کے سامنے واضح اور عیاں ہوچکی ہے، وہ کتنا نالائق ہے اب یہ پوری قوم جانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تین سال میں قوم کو جھوٹ کے سبز باغ دکھائے گئے۔ عوام کو جب سہولتیں نہیں دے رہے تو وہ ووٹ کیسے دیں گے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے نہیں ہو سکتے، کل حکومتی ترجمان وزیراعظم کی شاہی سواری کے ساتھ لاہور آئے۔ میاں نواز شریف جس کو کہیں گے وزیراعظم کا امیدوار وہ ہوگا، مریم بھی وزیراعظم ہو سکتی ہیں اگر نواز شریف کا فیصلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ آئندہ ہم گورنمنٹ بنائیں گے، ہر پولیٹیکل پارٹی کو اپنا وزیراعظم بنانے کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چوہدری شجاعت

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے