پرویز رشید

عمران خان کا خوف گواہی ہے کہ ان کے سہولتکار بے نقاب ہونے جا رہے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا خوف اس بات کی گواہی ہے کہ اس کی سازش اور سہولتکار بے نقاب ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جرم کی تفتیش سے فرار کے راستے تلاش کرنا اعتراف جرم کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آڈیو لیک جوڈیشل کمیشن کے قیام کو چیلنج کرنا ہی عمران خان کے ڈان اور سسلین مافیا ہونے کی تصدیق ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

asif-zardari-shahbaz-sharif

صدر اور وزیراعظم کا کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر اور وزیراعظم نے میڈرڈ میں کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے