شہلا رضا

عمران خان کا ایک ہی کارنامہ ہے جھوٹ بولو اور ایسے بولو کہ سچ لگے۔ شہلا رضا

لاہور (پاک صحافت) شہلا رضا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایک ہی کارنامہ ہے جھوٹ بولو اور ایسے بولو کہ سچ لگے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، اگر پی ٹی وی حملہ کیس صحیح طریقے سے سنا جاتا تو آج ریڈیو آفس اور جناح ہاؤس میں یہ کچھ نہ ہوتا۔

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے بنائے گئے، کیا پیپلزپارٹی راہنما گرفتار نہیں ہوئے تھے، لیکن آپ نے دھرنا دینے اور جلاؤ گھیراؤ کا کیوں کہا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک مقدمے میں بلایا جائے اور آپ پورے پاکستان کو آگ لگا دینگے، جو قصور وار ہیں ان کو سزا ضرور دی جائے۔ الیکشن بالکل وقت پر ہونا چاہئیں کیونکہ اگست میں تمام اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے