مریم اورنگزیب

عمران خان نے گھڑیاں بیچ کر ملک کی عزت کو نیلام کیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچ کر پاکستان کی عزت کو نیلام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کا ٹولہ 4 سال ملک پر مسلط رہا، فرح گوگی اور پنکی عمران خان کے سارے احکامات مانتی تھیں کہ 3 کیرٹ کا ہیرا نہیں 5 کیرٹ کا ہیرا لینا ہے۔ نواز شریف کے دور میں مہنگائی 2.3 فیصد تھی، لوگوں کے پاس روزگار تھا، ملک میں 14 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی تھی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ زکوٰۃ، بی آر ٹی کے پیسے کھانے کا جواب دینا پڑے گا، جس جس نے پیسہ کھایا وہ سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی تنزلی کا نشان ہے، ملکی بربادی کا نشان عمران خان صرف الزام لگا سکتا ہے، توشہ خانہ چور نے جو الزام لگایا وہ غلط ثابت ہوئے، کوئی ایک منصوبہ نہ لگانے والا ملک میں اربوں کی انویسٹمنٹ لانے والوں پر الزام لگاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے