اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ چار سال میں اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت گرائی گئی، عدم اعتماد آئینی اور قانونی طریقہ ہے، گزشتہ حکومت نے الزامات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال گزشتہ حکومت نے کیا کیا، 73 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، کشمیر کا سودا کیا گیا، آئی ایم ایف کا غلام بنایا گیا، عمران خان کہتے ہیں غلطی کو ٹھیک کریں، اس غلطی کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین پر حملہ کیا اور کہتے ہیں بیرون ملک سازش ہوئی، ہمارے اوپر کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔