شیری رحمان

عمران خان نے سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چڑھایا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چڑھایا ہے، جو پوری قوم کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے لئے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا۔ عمران خان نے جتنا سیاست کو آلودہ کیا ہے کسی نے نہیں کیا، عمران خان نے ہی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چھڑایا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ کارکنان جب بد تہذیبی کا مظاہرہ کریں تو قائدین انہیں روکتے ہیں لیکن یہاں پارٹی کا لیڈر خود کارکنان کو بد تہذیبی کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی لیڈر ہی اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہا ہو تو کارکنان سے کوئی کیا امید کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے