عبدالقادر پٹیل

عمران خان میں ہمت ہی نہیں کہ وہ جیل بھرو تحریک شروع کرے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان میں ہمت ہی نہیں کہ وہ جیل بھرو تحریک شروع کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منفی اور جھوٹی سیاست کرنے والے عمران خان میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے جبکہ وہ تو گرفتاری کے خوف سے ادھر ادھر بھاگتے پھر رہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی ذہنی کیفیت دن میں ہر روز 12 موسموں کی طرح بدلتی ہے اس لئے یقین ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک پر بھی یوٹرن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وعدہ کریں کہ رضاکارانہ گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے