شہباز شریف

عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی و نالائقی سے تباہ شدہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لارہی ہے۔ پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے۔ ہماری حکومت دن رات ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک کئے ہوئی ہے جلد قوم کو بڑی خوشخبریاں سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے