سردار تنویر الیاس

عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں، سردار الیاس تنویر

مظفر آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جاری بیان میں کہا کہ  عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔ تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے۔

واضح رہے کہ سردار الیاس تنویر نے مزید کہا کہ جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اُسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کررہا ہے جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے