عطا تارڑ

عمران خان لانگ مارچ کا بہانہ بناکر ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کا بہانہ بناکر ملک کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخ دیے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان میں اب لانگ مارچ کرنے کا دم باقی نہیں رہا ہے، جھوٹے نعروں سے کارکنوں کو گرم رکھا ہوا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کیلئے تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں۔ عمران خان لانگ مارچ کا بہانہ بناکر ملک کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز کسی بھی غلط اقدام کا پوری طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

کرغزستان میں پھنسے طلبہ واپس آنا چاہیں حکومتی خرچ پر واپسی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے