لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام اور میڈیاکے ساتھ خطرناک کھیل کھیلنے جا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیکا قانون میں سزا تین سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر ری ٹوئٹ کرنا بھی اب جرم ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مرکز ی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں ان کے پاس بائیس کروڑ عوام کو جیل لے جانے کے انتظامات موجود ہیں؟ آپ مہنگائی پر تنقید کرنے والوں کو بھی جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ساڑھے 3 سال آپ نے جو کیا اس پر تنقید نہ کریں تا کیا ہار پہنائیں؟ فیک نیوز کا تعین عمران خان کریں گے؟ ان ترامیم سے میڈیا پر حملہ کیا گیا ہے جس کی آئین اجازت نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عمران خان بتائیں ان کے پاس بائیس کروڑ عوام کو جیل لے جانے کے انتظامات موجود ہیں؟ آپ مہنگائی پر تنقید کرنے والوں کو بھی جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ساڑھے 3 سال آپ نے جو کیا اس پر تنقید نہ کریں تا کیا ہار پہنائیں؟ اگر الزامات لگانا جرم ہے تو اس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار ہو جانا چاہیے۔