کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بیرونی سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کلفٹن بلاک 5 کراچی میں پیپلز میرین واک منصوبے کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک جاتے ہیں تو اس طرح کی سرگرمیاں دیکھتے ہیں۔ پاکستانیوں اور ٹورسٹ کے لیے خوبصورت مقام بنایا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں پر الزامات عائد کرتا تھا۔ لیکن جب اس طرح کے افراد کے مقاصد منظر عام پر آتے ہیں تو زیادہ ٹک نہیں پاتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے پیپلز بس اور ایمبولینس سمیت پرائیویٹ گاڑیاں بھی جلا دیں۔ یہ سازشیں پاکستان پر منفی اثرات مرتب کرنے کےلیے کی جا رہی ہیں۔