بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہر طرح کے ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے: اہم رپورٹ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہر طرح کے ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے: اہم رپورٹ

سرینگر(پاک صحافت) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جبر واستبداد کی تمام حدیں پارکرلی ہیں جس کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں قتل عام، گرفتاریاں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، طاقت کا وحشیانہ استعمال، گھروں اور دیگر املاک کی تباہی معمول بن چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے جبر و استبداد کی تازہ لہر نے بے گناہ کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے جو پہلے ہی نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ فوجی محاصرے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 309 کشمیری شہید کیے ہیں جن میں سے 35کو دوران حراست شہید کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگرتی ہوئی صورتحال اور سیاسی بنیادوں پر نہتے کشمیریوں کے خلاف روا رکھا جانے والے ظلم و ستم جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں تشدد کے حالیہ واقعات نے یہ ثابت کیا ہے کہ بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری نوجوانوں کا جعلی مقابلوں میں قتل، انہیں معذور بنانا اور شہید نوجوانوں کی میتوں کو مسخ کرنا اور گھروں دیگر املاک کو دانستہ طور پر تباہ کرنا کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور کرنے کیلئے بھارت کی ایک نئی پالیسی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں رو ز نت نئے المناک واقعات پیش آرہے ہیں اور بھارتی فوجیوں نے گزشتہ برس دسمبر میں سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا جس کی متیوں کو ان کے اہلخانہ کو نہیں دیا گیا تاکہ وہ مزید غم میں مبتلا ہوں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں تک تمام وسائل بروئے کار لانے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں بری طرح سے ناکام ہو چکا ہے اور بہادر کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے