عطا تارڑ

عمران خان آپ نے بہن بیٹی کی عزت کو تار تار کیا جلسے میں غلیظ گفتگو کی،عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے  پی ٹی آئی  چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان آپ نے بہن بیٹی کی عزت کو تار تار کیا جلسے میں غلیظ گفتگو کی۔ اداروں ماؤں بہنوں سیاستدانوں کو آپ گالیاں دیتے ہیں، آج کے بعد کسی خاتون کے متعلق بات کی تو اگلی پریس کانفرنس کے بعد گھر سے نہیں نکل سکو گے۔

تفصیلات کے مطابق  عطاء اللہ تارڑ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جو ملک کا وزیر اعظم رہا ہو اسے ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی، بیٹیاں برابر ہوتی ہیں ۔  عطا تارڑ کا کہنا ہے  کہ عمران خان اپنے دوست کے گھر گئے بعد میں ان کی بیوی سے طلاق کروا کر خود شادی کر لی۔اس عمر میں بھی عمران خان نے کالا پہنا، ہم نے کبھی اوئے عمران خان نہیں۔ آپ چاہتے گلی محلوں میں لڑائیاں ہوں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا جائے، یہ  کام نہ کریں انجام برا ہے اس کھیل میں گالی سیاستدان کو پڑے گی سیاست کے پیشے پر حرف آئے گا۔

واضح رہے کہ عطا ء تارڑ نے مزید کہاکہ  آپ مشرقی روایات سے واقف نہیں مغربی روایات کو پاکستان میں نہ لائیں، علیمہ خان صاحبہ کے متعلق ایسی بات نہیں کی جو تہذیب و تمدن سے باہر نہ ہو، علیمہ خان کے نیو یارک میں فلیٹس ہیں پہلے اس کا حساب دیں شرم کریں ہم سے ایون فیلڈ کی بات کرتے ہیں۔شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ مارو وگرنہ چکنا چور ہو جائے گا، انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی خاور مانیکا کے گھر گئے جادو ٹونے سے صوبہ چلایا گیا، آپ نے عزت پر ہاتھ ڈالا اب گھر تک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے