رانا ثناءاللہ

عمرانی فتنے کو سرکوب کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹے بیانئے کے ذریعے مسلسل انتشار پھیلا رہا ہے، اس فتنے کی سرکوبی ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے جن ممبران کے استعفے منظور کیے ہیں وہ کسی نہ کسی حیثیت میں خود پیش ہوئے، اگر دیگر مستعفی ممبران بھی پیش ہوں گے تو ان کے استعفے بھی منظور ہو جائیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول الیکشن کمیشن آف پاکستان ساتھ بیٹھ کر بات چیت نہ کریں اور تمام صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی میں ایک ہی وقت میں الیکشن نہ ہوں، الیکشن رولز اور حلقہ بندیوں کے مسائل حل نہ ہوں تو پھر ایسی صورت میں الیکشن کے متنازع ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان نے جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے پیش کیا، عمران خان کی کوشش ہے قوم کو تقسیم کرے اور نوجوانوں کو گمراہ کرے، اگر قوم نے اس کی شناخت نہیں کی تو یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا، اس فتنے کی سرکوبی کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس ملے گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک سیٹ ایم ایم ون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے