علیمہ خان

علیمہ خان کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات

واشنگٹن (پاک صحافت) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے غیر رسمی ملاقات ہیوسٹن میں ہوئی، جس میں پاکستانی امریکن ری پبلکن جاوید انور، پی ٹی آئی امریکا کے عاطف خان بھی تھے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے علیمہ خان کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امریکا کے رہنما پچھلے چند ماہ میں کئی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرچکے ہیں، پاکستانی امریکن ری پبلکن جاوید انور نے اسپیکر مک کارتھی سے چند ہفتے پہلے بھی ملاقات کی تھی۔ جاوید انور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے