طلال چوہدری

عدم اعتماد نہیں چاہتے تھے ہمیں پیپلز پارٹی نے قائل کیا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑے تھے، ن لیگ کو عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی نے قائل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں نواز شریف کو کونسی سہولت ملی ہے؟ وہ تو آج بھی پیشیاں بھگت رہے ہیں، ن لیگی قائد عوام کے لاڈلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہے۔ عوام کا اگلا ووٹ بھی ن لیگی قائد کو ملنے جارہا ہے۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر کھڑے تھے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ عدم اعتماد ہو، عدم اعتماد پر ہمیں پیپلز پارٹی نے قائل کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسئلہ غریب کے چولہے کا ہے۔ ہم نے لوگوں کے مسائل کو ترجیح دی، کیا غلط کیا؟ ہمارے بیانیہ کا مرکزی نکتہ عام آدمی کی زندگی آسان بنانا ہے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جدوجہد کر کے اداروں کو ان کے دائرے میں دھکیلا ہے، ہمارے پاس آپشن تھا کہ احتساب کا نعرہ لگائیں اور دوسری طرف غریب کا چولہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 10 سال کی کارکردگی کا موازنہ کریں۔ نواز شریف اپنے مؤقف سے نہیں ہٹے، پاکستان یہاں تک آر ٹی ایس بٹھانے سے پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے