عثمان بزدار

عثمان بزدار کو نیب نے ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب لاہور نے 31 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار نیب کی تحقیقات میں مسلسل 15 پیشیوں پر غیر حاضر رہے ہیں، نیب نے اب 16 ویں مرتبہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو 31 جولائی کو دن 11 بجے نیب کے لاہور میں واقع دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلی کے خلاف اثاثہ جات اور اپنے دور میں تبادلوں سے متعلق کیس چل رہا ہے جبکہ من پسند افراد کو ٹھیکے دینا کا کیس بھی زیر تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے