مولانا فضل الرحمن

عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

کراچی (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی قوتیں چین کی سرمایہ کاری روکنے کیلئے پاکستان کو بلیک میل کررہی ہیں، جس میں آئی ایم ایف نے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے بہتر ہورہے ہیں، اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کو آئی ایم ایف میں گروی رکھا گیا، ملک میں میگا پراجیکٹس دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ خود کرنا ہے، یہ ان کا اپنا وطن ہے جب وہ آئیں گے عوام ویلکم کریں گے، الیکشن وقت پر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، سیاسی صورتحال میں مشاورت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، تجویز ہوں یا تجاویز جب اتفاق ہوجائے تو سب کو پتہ چل جائے گا۔ نگراں سیٹ اپ بنتا ہی اسی لئے ہے کہ وہ الیکشن کرائے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا قصہ تمام ہوچکا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی بات نہ کی جائے تو اچھا ہوگا۔ اضلاع کی ذیلی تنظیموں کو فائدہ نظر آئے گا تو وہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہیں، بطور پی ڈی ایم سربراہ قوم سے کچھ نہیں چھپایا تھا، سی پیک منصوبے کی شکل میں چائنہ کیساتھ قرب اختیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے