عمران خان

عالمی برادری بھارتی ناپاک عزائم روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے عالمی برادری بھارت کے ناپاک عزائم روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے 2019 میں ہی اقوام متحدہ میں تقریرکے دوران بھارتی سفاکی کوعیاں کیا، مودی حکومت کے بالاکوٹ معاملے کو انتخابی فوائد کیلئے استعمال کرنے کی بات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے می معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے  بھارت سرکار کے مکروہ چہرے سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگوسے بھارتی میڈیا اورمودی سرکارکا ‏ناپاک گٹھ جوڑافشا ہوگیا اورپاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حالیہ بھارتی صحافی کی گفتگو میں بھارت کی پاکستان کے خلاف 15 سال کی عالمی ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب ہوئی ، انہوں نے کہا کہ  بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کیلئے خطرناک ہو۔ عالمی برادری بھارت کو غیر ذمےدار اور جنگجو ایجنڈے سے روکے ، ایسا نہ ہوکہ خطہ ایک ایسے تنازع کا شکار ہو جائے ، جس پرعالمی برادری قابو نہ پاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے