عرفان صدیقی

عارف علوی نے ساڑھے پانچ سال کے دوران ایوان صدر کا تقدس پامال کیا۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ عارف علوی نے ساڑھے پانچ سال کے دوران ایوانِ صدر کا تقدس پامال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے تمام جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کو کچل ڈالا۔ فضل الہی چوہدری، فاروق لغاری، رفیق تارڑ اور ممنون حسین کا تعلق بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے تھا لیکن انہوں نے ایوان صدر کو جماعتی مفادات کے لیے آلودہ نہیں کیا تھا۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے ایوان صدر کو بنی گالہ اور زمان پارک بنائے رکھا۔ آصف زرداری سب سے پہلے ایوان صدر کو غسل جمہوریت دیں گے، وہ جمہوری روایات کو مستحکم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کے لیے نہایت تعمیری کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے