شہباز شریف

ظالم اور قانون شکن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، وزیر اعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے 14 سال کی بچی رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اور قانون شکن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بچی کے علاج کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کون ہے اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی اور قانون پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشرہ ایسی اندھیر نگری اور ظلم و جبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے