ضلع کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی

پشاور (پا ک صحافت) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی اجلاس میں ضلع کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق  وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری، عسکری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کرم کے دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا، فریقین حکومت کی ثالثی میں معاہدے پر دستخط کریں گے، رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرنے کےلیے دونوں فریق 15 دنوں میں لائحہ عمل دیں گے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم فروری تک تمام اسلحہ انتظامیہ کے پاس جمع کیا جائے، یکم فروری تک علاقے میں قائم تمام بنکر گرا دیےجائیں گے، اس دوران علاقے کا زمینی راستہ وقفے وقفے سے عارضی طور پر کھول دیا جائے گا۔ فریقین تشدد کارروائیوں سے اجتناب کریں تاکہ زمینی راستے کھلے رہیں، پرتشدد کارروائیاں ہوئیں تو انتظامیہ راستے دوبارہ بند کرنے پر مجبور ہوگی، علاقے میں فرقہ ورانہ منافرت پھیلانے والے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق علاقے میں آمد و رفت کے مسئلے کے حل کےلیے خصوصی ایئر سروس شروع کی جائے گی، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیلی کاپٹر فراہم کریں گی۔ اجلاس میں تیراہ اور جانی خیل میں سیکیورٹی کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، تیراہ اور جانی خیل میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جان و مال کی حفاظت کےلیے کچھ علاقوں میں سے عارضی نقل مکانی کروائی جا سکتی ہے، تیراہ اور جانی خیل کے لوگ شرپسندوں کو نکالنے میں حکومت سے تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے