آصف زرداری شہباز شریف

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور شہباز شریف ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں بجٹ 25-2024 میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔

صدر آصف زرداری نے دوران گفتگو کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کو حالیہ دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے