آصف زرداری

صدر آصف زرداری کی جانب سے وزیراعظم اور وزیراعلی کے پی کی ملاقات کا خیرمقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کی جانب سے وزیراعظم اور وزیراعلی کے پی کی ملاقات کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات احسن شروعات ہے، یہی وقت ہےکہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنےکا سوچیں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کے حامی رہے ہیں، وقت آگیا ہے ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے