شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے اشتہاری قرار دینے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت پر 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے