شہباز گل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج، اسلام آباد سے گرفتار

شہباز گل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے خلاف مقدمے میں اداروں اور ان کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر پاک فوج میں بغاوت کی نفرت اور فتنہ انگیز باتیں کی تھیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ شہباز گل صحافیوں کو بھی گالم گلوچ اور برا بھلا کہتے رہے ہیں، شہباز گل نے بیوروکریٹس کے خلاف بھی دھمکی آمیز باتیں کیں جبکہ سیاستدانوں کے خلاف نازبیا باتیں اور ذاتی حملے کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں