وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف کا پی ٹی آئی حکومت سے اہم مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی حکومت ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے تو آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو پارلیمنٹ میں لائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر طے کیا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ سے چھپانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال کالی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ معاشی تباہی، مہنگائی اور معاشی افراتفری پاکستان کی قومی سلامتی کے تقاضوں کے لیے نیک فال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو قومی ادارے تباہ اور ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے