سیکیورٹی

شہبازشریف اور مریم نواز کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور شہباز شریف کو جیمر والی گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ اسپیشل برانچ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کے مراسلے پر جیمرز والی گاڑیاں فراہم کیں۔ مریم نواز اور شہباز شریف کی موومنٹ کے دوران جیمر والی گاڑیاں ساتھ چلیں گیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اسکواڈ کی چار گاڑیاں موومنٹ کے دوران اسکارٹ کریں گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آئی جی پنجاب نے دونوں شخصیات کو جیمرز والی گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

دونوں شخصیات کی رہائش گاہوں پر نفری بھی ڈیمانڈ کے مطابق تعینات کردی گئی ہے۔ میاں نواز شریف کی سیکیورٹی کے لئے تاحال ڈیمانڈ نہیں موصول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے