آصف زرداری

شکر کریں بھٹو ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ہوا، آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شکر کریں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر صحافی کی جانب سے آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا انصاف کی توقع ہے؟ اس سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ مجھے انصاف کی توقع ہے، کیوں نہیں ہے، مجھے عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر سے پوچھا گیا کہ کیس اتنی دیر سے کیوں لگایا گیا؟ اس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس سے سوال نکالتے رہیں کیوں جلدی آئے دیر سے کیوں آئے، شکر کریں یہ کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے