شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابات میں تاخیر سے متعلق شاہ محمود قریشی ںے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نے تاریخ کی بڑی غلطی کی، پی ڈی ایم نے ملک کو آئینی بحران سے دو چار کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات اور صدر مملکت کا انتخاب بھی انتخابات میں تاخیر سے متاثر ہوں گے، پہلے بھی انتخابات میں تاخیر کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کیے گئے، نگران حکومت آئین سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے