سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 6 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کیے، اور جھڑپوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں جھڑپ میں 3 اور شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے امن دشمن فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ دونوں علاقوں میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

بیان کے مطابق علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے فورسز سے بھرپور تعاون کے عزم اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا مسلم لیگ ن کو فعال بنانے کیلیے ملک گیر دورے کرنیکا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے