سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت ہلاک، 2 اہلکار زخمی

پشاور (پاک صحافت) پشاور کے علاقہ حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پشاور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن پشاور کے مضافاتی علاقے متنی حسن خیل میں کیا جا رہا ہے، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ بات رپورٹ سامنے آئی تھی کہ خیبرپختونخوا میں عسکریت پسند صوبے کے مختلف اضلاع میں پھیلتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ صوبے کے 9 اضلاع میں دہشت گردی کے حملے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے