راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیک پوسٹ کا مقصد کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے روکنا تھا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔