شہباز شریف

سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) میں شامل

لاہور (پاک صحافت) سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان بھی کیا اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کی۔ وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک و قوم کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی میں شمولیت پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کرکے واپس پاکستان پہنچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے