خواجہ آصف

سیاست دان کیلئے تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاست دان کیلئے تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین تقاضا کرتا ہے کہ جو نیوٹرل ادارے ہیں اُن کو جانور نہ کہا جائے، اُن کو میر جعفر اور میر صادق نہ کہا جائے اور غداری کے الزامات نہ لگائے جائیں، اگر آج عمران خان آئین کی پاسداری کی قسم دے رہے ہیں تو انہیں تحریک عدم اعتماد کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں کو صادق اور امین قرار دیا گیا اُن کی ہی وجہ سے آج ملک کا یہ حال ہے، صادق اور امین کا لفظ ہم گناہ گاروں کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوامی جذبات سے کھیلنے والوں کو قوم کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے