سوار محمد حسین

سوار محمد حسین شہید کا 52 واں یوم شہادت، پاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت

راولپنڈی (پاک صحافت) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 52 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر پر سوار محمد حسین شہید نے بلا خوف و خطر اور بے مثال جرات کے ساتھ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔  ظفروال کے محاذ پر سوار محمد حسین شہید نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینکوں کو تباہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بِلا شبہ سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عارف علوی

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے