مراد علی شاہ

سندھ کا بجٹ انہوں نے مسترد کیا جو خود مسترد ہوچکے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ صوبے کا بجٹ نا ماننے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا بجٹ انہوں نے مسترد کیا جو خود مسترد ہوچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کا بجٹ انہوں نے مسترد کیا جن کی کبھی 21 نشستیں ہوتی تھیں اور اب ان کی صرف چند سیٹیں رہ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نسلہ ٹاور سے متعقل گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کی منظوری سندھ حکومت نے نہیں دی بلکہ کے ایم سی نے دی۔ اسی طرح الہ دین پارک کی منظوری بھی سندھ حکومت نے نہیں کے ایم سے نے دی اور جس نے منظوری دی اب وہ دیکھ لیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد  نے گزشتہ روز  شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم  دیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے کمشنر کراچی کو روسٹرم پر بلایا اور نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی آپ نے یہ کام کرنا ہے، گرا دو، نسلہ ٹاور۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے