کورونا

کورونا وائرس سے مزید 67 اموت، 3711 نئے کیسز رپورٹ

اسلام باد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائر س کے باعث مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 711 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  8 اعشاریہ 6 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 204 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ  نو ہزار578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466 جبکہ پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599 تک جا پہنچی ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں نوہزار 228 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ  ہزار 384، خیبرپختونخوا میں چارہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے