امتیاز شیخ

سندھ میں لسانی فساد کرانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرکے فسادات کرانے کی کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا اے این پی رہنما شاہی سید اور جئے سندھ محاذ کے ریاض چانڈیو سے رابطہ ہوا جس میں کراچی سمیت حیدرآباد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں لسانی فساد کرانے کی سازش ناکام بنادی جائے گی، سندھ میں رہنے والی تمام قوموں سے گزارش ہے کہ وہ پرامن رہیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لسانی فساد کرانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، سندھ صوفیا کی سرزمین ہے جو ہمیشہ پیار محبت کا درس دیتی ہے۔ جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عوام سے اپیل ہے آپس میں محبت، بھائی چارگی اور ہم آہنگی برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کیلئے سازشیں کر رہے ہیں، اختیار ولی خان

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے