شرجیل میمن

سندھ حکومت کا عوام کی رہنمائی کیلئے ریڈیو چینل لانچ کرنیکا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ایمرجنسی میں عوام کی رہنمائی کیلئے ریڈیو چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریڈیو چینل کی نشریات کا آغاز سندھ بھر میں کیا جائے گا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے لیے ڈائریکٹوریٹ کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 15 سالوں میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں جن کی مؤثر طریقے سے تشہیر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں بہترین اسپتال سندھ میں کام کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی، سائبر نائف اور گمبٹ اسپتال پڑوسی ممالک کی بھی خدمت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے