کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے کوشاں ہے جبکہ سندھ حکومت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات بھی کئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ بچے ہماری قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور سندھ حکومت بچوں کی بدسلوکی کو محفوظ رکھنے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔ سماجی و معاشی مسائل کے باوجود صوبائی حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے معمار ہیں اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔