بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم پر سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالاگیا، معیشت کو تباہ کردیا گیا۔ پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پر سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیراعظم استعفیٰ دے دیں تو عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لانگ مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ  کراچی سے اسلام آباد تک احتجاجی مہم چلانی ہے، 37 شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ  3 مارچ سے رحیم یار، بہاولپور سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچیں گے، 4 مارچ کو ملتان سے روانہ ہوں گے، 5 مارچ کو ہم لاہور پہنچیں گے جبکہ 8 مارچ کو راولپنڈی سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے